سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور(ali ameen gandapur) کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا عمران خان کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔ عمران خان(imran khan) کی جیل میں موجودگی کے باوجود جھوٹی خبریں پھیلانا سنگین پروپیگنڈا ہے،منفی مہم کا مقصد عوام کو اشتعال دلانا اور نفرت پھیلانا ہے۔یہ پروپیگنڈا ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی کھلی سازش ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی مکمل طور پر صحت مند ہیں اور ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ان کے خلاف قائم جھوٹے مقدمات اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی سخت مذمت کرتا ہوں۔
اڈیالہ جیل سے عمران خان کی منتقلی کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، پنجاب حکومت
عمران خان کے خلاف ناانصافیوں کو ہر فورم پر اٹھایا گیا ہے،عمران خان پاکستان ہی نہیں بلکہ عالمی سطح کے لیڈر کے طورپر جانے و مانے جاتے ہیں۔قوم اپنے قائد کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی جلد رہائی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
جھوٹے پروپیگنڈے کو مکمل طور پر ناکام بنانے کا فیصلہ پوری قوت کے ساتھ کیا گیا ہے۔

