کراچی میں دودھ کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

Milk Prices

کراچی میں دودھ کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے نیا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت شہر میں ریٹیل سطح پر دودھ کی فی لیٹر قیمت 220 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیری فارمرزکیلئے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد فارمرزکی نئی قیمت 200 روپے فی لیٹرمقررکردی گئی ہے۔

اسی طرح ہول سیل سطح پر بھی دودھ کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہول سیلرزکی نئی قیمت 208 روپے فی لیٹرمقررکی گئی ہے۔

متعلقہ حکام کے مطابق دودھ کی ترسیل، چارے اوردیگراخراجات میں اضافے کے باعث فارمرزاورہول سیل سیکٹرکی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے تاہم شہریوں کو فوری ریلیف دینے کیلئے ریٹیل پرموجودہ قیمت برقراررکھی گئی ہے۔

پنجاب میں پیٹرول موٹر سائیکل رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ

حکام نے واضح کیا ہے کہ نئی قیمتیں کراچی ڈویژن میں فوری طورپرنافذ العمل ہونگی اورتمام اسٹیک ہولڈرزکو پابند کیا گیا ہے کہ وہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق ہی دودھ کی فروخت کریں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلعی اور ٹاؤن سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مارکیٹوں میں نرخوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp