اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کو بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے آرڈر آف بحرین (فرسٹ کلاس) سے نواز دیا۔ جو بحرین کی جانب سے عالمی سربراہان کو دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ بحرین کے دوران بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی شراکت دار پر گفتگو کی گئی۔
شہباز شریف نے پرتپاک استقبال پر حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا۔ اور پاکستان کے ساتھ بحرین کی دیرینہ خیر سگالی کو سراہا۔ وزیر اعظم نے امن، رواداری اور بقائے باہمی کو فروغ دینے میں بحرین کی قیادت کو سراہا۔
ملاقات کے دوران بحرین کے بادشاہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو آرڈر آف بحرین (فرسٹ کلاس) پیش کیا۔ جو کہ بحرین کی جانب سے عالمی سربراہان کو پیش کیے جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان نے سلمان اکرم راجہ کو لانے کیلئے عمر ایوب کو ہٹایا، شیر افضل مروت
حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے کہا کہ بحرین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے بحرین کی قانونی نمائندگی کی۔ ہمارے ریکارڈ میں موجود دستاویزات کے مطابق محمد علی جناح بحرین کے وکیل رہے۔

