اسلام آباد، صدر اصف علی زرداری نے سینٹ کے اجلاس کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اجلاس 27 نومبر بروز بدھ شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس کے دوران اہم ملکی اور پارلیمانی امور پر غورکیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینی، قانونی اورمعاشی نوعیت کے امور پربحث متوقع ہے، حکومتی اوراپوزیشن اراکین سینٹ میں شرکت کریں گے، جس سے ممکنہ فیصلوں پرسیاست بھی اثراندازہوسکتی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے نو منتخب قومی اسمبلی اراکین کی ملاقات
سینٹ اجلاس کے بعد ملکی پالیسیوں اورقانون سازی کے اقدامات میں تیزی آنے کی توقع ہے، سیاسی مبصرین کے مطابق یہ اجلاس آئندہ سیاسی ماحول کی سمت متعین کرنے میں اہم کردارادا کرے گا۔
