خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع اللہ جان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے باعث ٹرن آؤٹ نہایت کم رہا۔
شفیع اللہ جان نے کہا کہ گزشتہ روزپنجاب میں پی ٹی آئی نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا، جس کے بعد پورے صوبے میں عوام نے انتخابی عمل سے لاتعلقی اختیارکرلی۔
ان کے مطابق مختلف حلقوں میں ووٹرزکی شرکت 5 سے 10 فیصد کے درمیان رہی جو پنجاب کی انتخابی تاریخ میں کم ترین ٹرن آؤٹ میں شمارہوتا ہے۔
وزیر اطلاعات نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کو8 فروری کے عام انتخابات سے پہلے انتخابی نشان سے محروم کیا گیا، جس کے باعث شفافیت پرسوالات اٹھے۔
سیاست میں سب سے بڑی غلطی بائیکاٹ کی ہوتی ہے، عطا تارڑ
انہوں نے کہا کہ پارٹی کوانتخابی میدان سے باہررکھنے کی منظم کوششیں جاری ہیں اورحالیہ ضمنی انتخابات بھی اسی سلسلے کی کڑی نظر آتی ہے۔
پی ٹی آئی کے بائیکاٹ نے ثابت کیا کہ عوام منصفانہ اورغیرجانبدارانتخابی نظام چاہتے ہیں، ووٹرزنے خاموش احتجاج کے ذریعے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ یکطرفہ انتخابی عمل کومسترد کرتے ہیں۔

