قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات مکمل ہوگئے جس میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے میدان مار لیا۔شاندار فتح پر وزیر اعظم نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی۔
قومی اسمبلی کے حلقوں کے غیر حتمی ،غیر سرکاری نتائج
این اے 18 ہری پور
غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق ن لیگ کے بابر نواز خان ایک لاکھ63ہزار996ووٹ لے کرکامیاب ٹھہرے،آزاد امید وار شہر ناز عمر ایوب ایک لاکھ 20ہزار220ووٹ لے کر دوسرے نمبررہیں،ٹرن آؤٹ42.9فیصدرہا۔
این اے 96 فیصل آباد
345 پولنگ اسٹیشنز میں سے 154 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد بلال بدر 79278 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار نواب شير وسير 26483 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 104 فیصل آباد
این اے104فیصل آباد کے تمام 375 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے راجہ دانیال احمد 52791 ووٹ لیکر جیت گئے،آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید 19262 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 129 لاہور
غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 129لاہورسے ن لیگ کے حافظ نعمان 63ہزار441 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 29ہزار99 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 143 ساہیوال
این اے 143 ساہیوال کے تمام 442 پولنگ اسٹیشنز کا مکمل غیرحتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا ،جس کے مطابق ن لیگ کے چودھری طفیل جٹ ایک لاکھ36ہزار313 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ،آزاد امیدوار ضرار اکبر 13ہزار120 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 185
این اے 185 ڈیرہ غازیخان کے تمام 226پولنگ اسٹیشنز کاغیر حتمی ،غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے سردار محمود قادر لغاری 82413 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ،پیپلز پارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ 49262 ووٹ لے کردوسرے نمبر پررہے۔
پنجاب اسمبلی کے حلقوں کے غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج
پی پی 73 سرگودھا
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق سرگوگودھا کے صوبائی حلقے پی پی 73 سے ن لیگ کےسلطان علی رانجھا71 ہزار 770 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار مہر محسن رضا 12970 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 87 میانوالی
پی پی 87میانوالی سے بھی تمام 193 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا، جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے علی حیدر نور خان 67886ووٹ لیکر جیت گئے،آزاد امیدوار نوابزادہ ایاز خان 6371 ووٹ لیکر ہار گئے۔
پی پی 98 فیصل آباد
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے آزاد علی تبسم 44388 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار محمد اجمل35245 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 115 فیصل آباد
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے کے مطابق ن لیگ کے محمد طاہر پرویز 49049 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار محمد اصغر صرف 1898 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔
پی پی 116 فیصل آباد
پی پی 116 فیصل آباد کے تمام 190پولنگ اسٹیشنزکاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ آگیا، مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا احمد شہریار 48824 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ،آزاد امیدوار اصغر علی قیصر 11429 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔
پی پی 203 ساہیوال
پی پی 203 ساہیوال کے تمام185پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق ن لیگ کے حنیف جٹ 46ہزار 820ووٹ لے کرکامیاب ہوئے ،آزاد امیدوار فلک شیر ڈوگر10 ہزار975ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 269 مظفر گڑھ
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے کے مطابق پیپلز پارٹی کےمیاں علمدار عباس قریشی 55611 ووٹ لے کر جیت گئے۔
وزیر اعظم کی مبارکباد
وزیراعظم شہبازشریف نےضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر ن لیگ کے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی نواز شریف کے ویژن اور پارٹی کارکنان کی محنت کی بدولت حاصل ہوئی۔
کامیابی مریم نواز کی عوام کی ترقی کیلئے شبانہ روز محنت پر عوام کے اعتماد کی عکاسی ہے،الیکشن میں جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔

