بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ اب بھی برقرار ہے ،وزیردفاع

Khawaja Asif

وزیردفاع خواجہ آصف(Khawaja Asif) کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ اب بھی برقرار ہے،پاکستان دہشتگردی پر جلد قابو پالےگا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی بےعزتی کا بدلہ افغانستان کو استعمال کرکے لینے کی کوشش کررہاہے،پاکستان کی فتح کا سرٹیفکیٹ آج امریکا دےرہاہے،عالمی برادری آج پاکستان کی تعریف کررہی ہے۔

2018کے حالات کے ذمہ دار جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، کورٹ مارشل ہونا چاہیے،خواجہ آصف

پاکستان کی فتح کی تصدیق ہورہی ہے،ہمیں اتنا بڑا بریک تھرو پہلے کبھی نہیں ملا،پاکستان طالبان سےمتعلق کافی عرصے سے آواز اٹھارہاہے،ہماری فورسز نے بڑی بہادری سے بھارت کا مقابلہ کیا۔

بھارت کو یہ علم پہلے سے تھا کہ ہمارے پاس کیا موجود ہے،ٹرمپ بار بار پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتےہیں،مودی کچھ نہیں کہتا،بھارت کےچیف آف ڈیفنس نے بھی طیارے گرنے کی تصدیق کی۔

مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر پاکستان کا مؤقف بالکل بھی نہیں بدلے گا، خواجہ آصف

انہوں نے مزید کہا کہ کابل کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے ،پاکستان نے افغانستان کو ثبوت فراہم کیے ،افغانستان جو کچھ کہتاہے وہ سراسر جھوٹ ہے ،افغانستان کے ساتھ ہمارے3 بار مذاکرات ہوئے۔

وانا حملے میں افغان دہشت گرد ملوث تھے ،پاکستان افغانستان کو دہشت گردی کا جواب ضرور دےگا ،افغان طالبان کی اندرونی لڑائیاں بہت ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp