کراچی کے مستقبل پر شبِ خون مارا جا رہا ہے، اختیارات دیئے جائیں ورنہ سڑکوں پر آئیں گے، ایم کیو ایم

MQM

ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کراچی کے بڑھتے ہوئے مسائل اور شہر کی تیزی سے بگڑتی ہوئی حالت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے مستقبل پرمنظم انداز میں شب خون مارا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہرکا ماسٹر پلان کرپشن پلان میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں نہ صرف بدانتظامی بڑھی ہے بلکہ ترقی کے تمام راستے بھی بند ہوتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ کراچی کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے عدالتوں سے بھی رجوع کیا جائے گا، کیونکہ شہر کے بنیادی حقوق مسلسل نظر انداز کیے جا رہے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی میں جامعہ کراچی کے بعد کوئی نئی جامعہ نہیں بنی، جو ثابت کرتا ہے کہ اس شہر کو تعلیم، ترقی اورانفراسٹرکچرکے معاملے میں مسلسل محروم رکھا گیا ہے۔

امریکی عدالت نے ایم کیو ایم لندن کی سرگرم رکن کو 8 سال قید کی سزا سنادی

رہنما ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں کو فوری طورپراختیارات دیے جائیں، سندھ کے بجٹ کا 97 فیصد کراچی دیتا ہے مگر اس کے باوجود شہر کے مسائل جوں کے توں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں کہ کراچی کے میئرکوطاقت دیں تاکہ شہر کے بنیادی مسائل حل کیے جا سکیں، عوامی مسائل کا حل انکی اولین ترجیح ہے اوراب وقت آگیا ہے کہ کراچی کے عوام اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پرنکلیں۔

ادھرگورنرسندھ کامران ٹیسوری نے بھی شہرکی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اورخراب انفراسٹرکچر پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جس سے صورتحال کی سنگینی مزید واضح ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp