پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ریٹرننگ افیسر کی منظوری کے بعد کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی، جس میں لاہور سمیت صوبے بھر سے 75 امیدواروں کی کامیابی کی تصدیق ہوئی۔
لاہور سیٹ سے 77 امیدواروں میں سے 16 امیدوارکامیاب قرار پائے، اس سیٹ سے اویس احمد بھٹی 6536 ووٹ لے کر سرِ فہرست رہے جبکہ سمیرہ حسین 5995، شہزاد احمد کاکڑ 5754، ملک عدیل احسان 5663 اور میاں اصف علی 5593 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
پاکستان میں پہلی بار آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں بڑا اضافہ
عباس علی چدھڑ 5583، ملک مقصود کھوکھر 5549 اور میاں یاسر صدیق 5328 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔
دیگر کامیاب امیدواروں میں ملک سہیل مرشد 5163، ریحان احمد خان 5149، رانا ضمیر احمد چھیڈو 5096، چوہدری زبیر احمد کسانہ 4965، عابد حفیظ ورک 4832، میاں عمران پاشا 4801، رانا حسیب احمد خان 4651 اور شاہد مقصود بھلا 4647 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی امیدوار کامیابی کے جھنڈے لے کر ابھرے، قصور سیٹ سے سردار نبی احمد 7018 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
شیخوپورہ سیٹ سے عمر حیات بھٹی 6259 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، ننکانہ سیٹ سے خالد حسین سندھو 5651 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
ان نتائج کے بعد پنجاب بارکونسل کی نئی تشکیل صوبے بھرکے وکلا کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی اورآئندہ بار کے امور میں نئے چہرے فعال کردار ادا کریں گے۔
