اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم نے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنزکا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اردن کے بادشاہ کے ساتھ شہزادی سلمیٰ اور اعلیٰ وفد بھی ہمراہ تھا ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شاہی مہمانوں کا استقبال کیا۔
اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کو استعداد اور مصنوعات سے متعلق بریفنگ دی گئی،پاکستان کی دفاعی ٹیکنالوجی اور انڈسٹری میں پیشرفت پر شاہ عبداللہ دوم نے اظہار تحسین کیا۔
پاکستان اور اردن کے درمیان دفاعی تعاون کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک نے مضبوط دفاعی شراکت داری کے فروغ پر مکمل اتفاق کیا۔
بعدازاں شاہ عبداللہ دوم ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج پہنچے، وزیراعظم شہباز شریف بھی ہمراہ تھے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اردن کا دورہ، شاہ عبداللہ دوم سے اہم ملاقات
مشترکہ فائر اینڈ مینؤور ایکسرسائز ، فضائی اور سپیکٹرم وارفیئر صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا ، ملٹی پرپز ڈرونز کے جدید استعمال کا کامیاب مظاہرہ بھی کیا گیا۔
شاہ عبداللہ دوم نے پیشہ ورانہ مہارت اور تربیتی معیار پر بھرپور تعریف کی۔اس موقع پر شاہ عبداللہ دوم نے فیلڈ مارشل کو اعلیٰ عسکری اعزاز آرڈر آف ملٹری میرٹ فرسٹ ڈگری سے نوازا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور اردن کی دوستی باہمی اعتماد کا روشن استعارہ ہے،شاہ عبداللہ دوم کا 2روزہ دورہ پاکستان تاریخی برادرانہ تعلقات کے استحکام کا اہم سنگِ میل ہے۔

