لاڑکانہ: چانڈکا میڈیکل کالج کی لائبریری کی چھت کا پلستر گرنے سے ایک طالبعلم زخمی ہو گیا۔
ترجمان بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر نصرت شاہ کی جانب سے چانڈکا میڈیکل کالیج کی لائبریری کی چھت کا پلستر گرنے کا نوٹس لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حادثے میں تیسرے سال کا طالبعلم منصور ابڑو زخمی ہوا ہے۔ جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ حادثے سے متعلق یونیورسٹی کے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ سے کل تک رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ جبکہ لائبریری کو فی الحال طلبا کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی لاہور کا دوسرا نمبر
ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کی لائبریری میں مرمتی کام چند روز قبل ہی کرایا گیا تھا۔
