لاہور: دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی لاہور دوسرے نمبر پر ہے۔
لاہور میں اسموگ کی اوسط شرح 429 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ راوی روڈ کے علاقے کا اے کیو آئی 1198، ایف سی کالج کے اطراف کا اے کیو آئی 706 اور لاہور مال کا 810 ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان میں گوجرانوالہ سب سے زیادہ آلودہ ترین شہر ہے جہاں کا اے کیو آئی 593 تک پہنچ گیا۔ فیصل آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 365 اور ملتان میں 299 ریکارڈ کیا گیا۔ پشاور کا اے کیو آئی 172 تک پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ہے جہاں اے کیو آئی 702 تک پہنچ گیا ہے۔
ماہرین صحت نے شہریوں کو ماسک استعمال کرنے، غیر ضروری باہر آنے جانے سے گریز کرنے اور گھروں میں ایئر پیوریفائر کا استعمال بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیب نے اڑھائی برس میں ریکارڈ 8 ہزار 397 ارب روپے ریکور کرا لیے
ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ فصلوں کی باقیات جلانے، ٹریفک کے دباؤ اور صنعتی اخراج کے باعث شہر کی فضا بدترین آلودگی کا شکار ہو رہی ہے۔

