پی ٹی آئی کے رہنما مونس الٰہی کو انٹرپول سے کلین چٹ مل گئی

Moonis Elahi

اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مونس الٰہی کو اہم قانونی کیسز میں ریلیف مل گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما مونس الہی کے وکیل کے مطابق مونس الٰہی کوکلین چٹ دی گئی ہے اور یہ فیصل انصاف کی فتح کے مترادف ہے۔

انرجی منصوبےکا افتتاح، خیبرپختونخوا کوسستی بجلی اور سالانہ اربوں روپے آمدن ہوگی، سہیل آفریدی

اسپین میں مقیم مونس الٰہی کے خلاف انٹرپول وارنٹ کا معاملہ ختم ہو گیا، انٹرپول نے مونس الٰہی کی گرفتاری کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئی درخواست ناکافی شواہد کی بنیاد پر نمٹا دی۔

حکومت پاکستان نے مونس الٰہی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رجوع کیا تھا، تاہم انٹرپول نے معاملے کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا کہ یہ ان کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔

سیکریٹری جنرل انٹرپول نے بتایا کہ فریقین کو سنا گیا اور باضابطہ لیٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں معاملے کو ختم کرنے کی تصدیق شامل ہے۔

خیال رہے کہ مونس الٰہی طویل عرصے سے بیرون ملک ہیں اور ان کے خلاف ملک میں متعدد مقدمات درج ہیں، حکومت نے انٹرپول سے تعاون کی امید ظاہر کی تھی، لیکن انٹرپول نے شواہد کی کمی کی وجہ سے کسی کارروائی کی ضرورت نہ سمجھا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp