راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے سری لنکن ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان جاری رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں وہ سری لنکن ٹیم کے دورہ جاری رکھنے کے فیصلے پر ان کے مشکور ہیں۔
ویڈیو پیغام میں قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم نے دوستی اور کھیل کے جذبے کی اعلیٰ مثال قائم کی۔
شاہین آفریدی نے شائقین کرکٹ سے اپیل کی کہ وہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں آکر اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کریں۔
محمد رضوان، حارث رؤف، سلمان علی آغا اور ابرار احمد نے بھی سری لنکن ٹیم اور سری لنکن کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا نے کرکٹ کے فروغ کے لیے مثبت اور بہادر پر مبنی فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے فیصلے سے کرکٹ کی جیت ہوئی ہے۔
🏏 Cricket Wins! Pakistan players express heartfelt gratitude to Sri Lanka’s team and board 🇵🇰🤝🇱🇰
Players urging fans to come out and keep supporting in the Rawalpindi Cricket Stadium 🙌#PAKvSL #JeetKaScene pic.twitter.com/T3rLDNkVuc
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 13, 2025
واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکن ٹیم کے منیجر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بعض کھلاڑی پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس جانا چاہتے ہیں۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کرنے کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن بورڈ نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کے خلاف سلو اوور ریٹ،پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد
سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کے بقیہ دو میچز اب 14 اور 16 نومبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
