ایشز سیریز ، پیٹ کمنز کے بعد آسٹریلوی فاسٹ باؤلرز ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ بھی انجری کا شکار

ashes series

ایشیز سیریز سے چند دن قبل مزید 2 آسٹریلوی فاسٹ باؤلرز انجری کا شکار ہو گئے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جوش ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ انجری کے خطرے سے دوچار ہیں ، ایشز سیریز 9 دن بعد شروع ہونے والی ہے تاہم اس صورتحال میں آسٹریلیا کو فاسٹ باؤلرزکی عدم دستیابی کا خدشہ ہے۔

نئی ون ڈے رینکنگ، سلمان آغا اور صائم ایوب کی ترقی

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جوش ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ کی غیر موجودگی میں فاسٹ باؤلر برینڈن ڈوجیٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کے دروازے کھل سکتے ہیں۔

واضح رہے دونوں فاسٹ باؤلرز کو سڈنی میں شیفلڈ شیلڈ میچ میں فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا، دونوں کھانے کے وقفے کے بعد فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے تھے۔

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا

اس سے قبل کپتان پیٹ کمنز بھی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp