گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے میں 40 فیصد پاکستانی دوسری شادی کے حق میں نظر آئے ہیں۔
گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق 60 فیصد پاکستانی دوسری شادی کے مخالف ہیں اور انہوں نے کسی صورت اجازت نہ دینے کا کہا۔
دوسری جانب 40 فیصد پاکستانیوں نے دوسری شادی کی مشروط حمایت کی اور کہا کہ مالی استطاعت ہو تو دوسری شادی ضرور کرنی چاہیے۔
سروے کے مطابق دوسری شادی کی حمایت کرنے والوں میں خواتین کے مقابلے میں مردوں کی شرح زیادہ رہی، 50 فیصد مرد اور 30 فیصد خواتین نے دوسری شادی کی حمایت کی۔
چلاس میں لینڈ سائیڈنگ سے 6 گاڑیاں زد میں آگئیں، 2 دریا برد
72 فیصد پاکستانیوں نے دوسری شادی کے بعد دونوں بیویوں کے درمیان منصفانہ سلوک کو مشکل یا ناممکن قرار دیا۔ 26 فیصد نے اسے ممکن کہا جب کہ دونوں بیویوں کے درمیان منصفانہ سلوک کو ناممکن قرار دینے والوں میں 59 فیصد مرد نظرآئے۔

