جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 ویں آئینی ترمیم معاملے پر اپنی جماعت کے ممبران کو ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش ہورہی ہے، اس سے قبل پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی اس معاملہ پر مشاورت ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس ترمیم کے تمام پہلوؤں پر غور و خوض کے بعد جے یو آئی نے اس ترمیم کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے ممبران قومی اسمبلی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیں۔
قومی اسمبلی میں 27 ویں ترمیم کا بل پیش ، اپوزیشن کا احتجاج
جے یو آئی کے میڈیا سیل کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے بحیثیت امیر جے یو آئی و پارلیمانی لیڈر قومی اسمبلی ممبران کو ہدایت نامہ جاری کیا۔
