قومی اسمبلی میں وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیرتارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کر دیا۔
اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون نے بل پیش کیا، بل پیش کرنے کے موقع پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج اور شور شرابہ کیا گیا۔
اس سے پہلے گزشتہ روزسینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور ہوئی تھی، آئینی ترمیم کے حق میں 64 ارکان نے ووٹ دیا، ترمیم کی مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا۔
حکومت کو ترمیم منظور کرانے میں تحریک انصاف نے مدد کی، سینیٹر فیصل واوڈا
واضح رہے کہ اپوزیشن کی جماعتوں نے سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل کا بائیکاٹ کیا، پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے سینیٹر احمد خان نے آئینی ترمیم کی حمایت کی۔

