پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان انتقال کرگئے

Lal Muhammad Khan

ملاکنڈ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق وفاقی وزیر اور بزرگ سیاستدان لعل محمد خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

مرحوم کئی بار قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اورذوالفقارعلی بھٹو کے دورِ حکومت میں سینیٹر بھی رہے۔

وہ ابتدائی سیاسی دور ہی سے پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ تھے اور تاحیات اسی جماعت کے ساتھ وابستہ رہے۔

برطانیہ کے امیرترین شخص گوپی چند ہندوجا 85 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئے

ذرائع کے مطابق لعل محمد خان نے اپنی پوری سیاسی زندگی عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے وقف کی، ان کے انتقال پرملک بھر کی سیاسی قیادت نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ لعل محمد خان کی پارٹی اور عوام کے لیے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں،  انہوں نے مرحوم کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

گورنرکا کہنا تھا کہ لعل محمد خان نے ہمیشہ عوامی سیاست کو ترجیح دی اور پیپلز پارٹی کے نظریے کو مضبوط کرنے میں اہم کردارادا کیا، مرحوم کی خدمات خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp