اسلام آباد، پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے بیرونِ ملک تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ کیا، جہاں مشن کمانڈر نے مالدیپ کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بحری تعلقات اورسمندری سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دورے کے دوران مشن کمانڈر نے پاکستان کے ہائی کمیشن کا بھی دورہ کیا، جبکہ مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور پاکستانی کمیونٹی کے اراکین نے پی این ایس سیف کا دورہ کیا۔
پاک افغان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، کابل دہشتگردی سے متعلق وعدے پورے کرے، عطا تارڑ
آئی ایس پی آرنے بتایا کہ پی این ایس سیف نے مالدیپ کے جہازوں کے ساتھ مشترکہ پیسج ایکسرسائز بھی کی، جس کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان آپریشنل تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے جہازوں کے دورے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور سمندری تعاون کے فروغ کے عکاس ہیں۔

