وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت 27 ویں ترمیم کی منظوری کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں 27 آئینی ترمیم کی منظوری دی جاتی تھی۔
وفاقی حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کا خاکہ تیار کرلیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 وی آئینی ترمیم سے متعلق وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا ہے، وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات میں بلدیاتی مسودے کو 27 ویں ترمیم میں شامل کرنے کا یقین دلایا جس کے بعد متحدہ نے بھی ترمیم کی حمایت کر دی۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے آرٹیکل 243 میں تبدیلی کے سوا باقی تمام نکات مسترد کر دیئے ہیں۔

