اسلام آباد، برطانوی شہری سارہ دتو کیساتھ ریپ کیس اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا، سارہ دتو نے سیشن کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائرکردی۔
جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف نے غیر ملکی شہری کی درخواست پرسماعت کی، وکیلِ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ مسلم میچ ویب سائٹ کے ذریعے سارہ دتو کو شادی کا جھانسہ دے کرپاکستان بلایا گیا، جہاں محسن علی نے شادی کے بہانے خاتون کیساتھ ریپ کیا۔
اسلام آباد سیشن کورٹ کا آڈیو لیک کیس، علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
جج نے استفسار کیا کہ خاتون کس ملک کی شہری ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ وہ برطانیہ کی نیشنل ہیں۔
وکیل کے مطابق خاتون نے ریپ کیس دائرکیا توملزم نے شادی کی حامی بھری، مگر نکاح کے تین دن بعد طلاق دے دی۔
درخواست گزارنے استدعا کی کہ کیس کو دوبارہ سماعت کیلئے بھیجا جائے، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے ملزم محسن علی کو ریپ کیس میں بری کردیا تھا۔
