ایران (iran)نے پاکستان سے 3 لاکھ 50 ہزار مویشی درآمد کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی ،ملاقات میں زرعی تعاون، غذائی تحفظ اور دوطرفہ تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکا جب تک اسرائیل کی حمایت جاری رکھے گا، مذاکرات نہیں کریں گے، ایران
ایرانی سفیر نے وفاقی وزیر کو تہران میں ہونے والی ای سی او سمٹ میں شرکت کی دعوت دی، ایران کی وزارت زراعت نے بھی پاکستانی وفد کو دورہ ایران کی دعوت دی۔
اس موقع پررانا تنویر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ 10 ارب ڈالر کے دوطرفہ تجارتی ہدف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کی زرعی مصنوعات ایران کیلئے کم لاگت کا مؤثر ذریعہ ہیں۔
ایران کی جانب سے اضافی علاقائی کاشتکاری کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں ،جدید زرعی شراکتیں دونوں ممالک میں غذائی تحفظ کو مضبوط بنائیں گی۔
تباہ ہونیکی صورت میں مزید طاقت کیساتھ جوہری تنصیبات کی تعمیر نو کریں گے ، ایرانی صدر
پاکستان اور ایران کے درمیان زرعی تحقیق اور بیجوں کی ترقی میں تعاون خوش آئند ہے ،پاکستان خطے میں پائیدار زرعی ترقی اور غذائی استحکام کے فروغ کیلئے پرعزم ہے ،پاکستان اور ایران کا زرعی شعبے میں اشتراک علاقائی خوشحالی کا ضامن ہے ۔
