لاہور، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ریلوے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات اور جدید کاری کا عمل جاری ہے، جس کے ثمرات عوام کو جلد ملیں گے۔
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ ٹرینوں کی اپ لفٹنگ کے عمل سے لاہور سے راولپنڈی کا سفرصرف ڈھائی گھنٹے کا رہ جائے گا جبکہ وزیراعظم جلد اس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ لاہوراورراولپنڈی کے ٹریک کی بہتری کے لیے پنجاب حکومت نے 2 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے جبکہ مال گاڑیوں کے لیے 10 ارب روپے کے ٹینڈرجاری ہو چکے ہیں۔
اسرائیل غزہ امن معاہدے پر عمل کرے، اسحاق ڈار
انہوں نے کہا کہ نئی کوچزبھی تیارکی جا رہی ہیں تاکہ ریلوے سروسز کوعالمی معیارکے مطابق بنایا جا سکے، ریکوڈک سے نکلنے والی معدنیات کی ترسیل کیلئے ریلوے کے نظام کومضبوط بنانا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کے اسپتالوں کی نجکاری کی جا رہی ہے تاکہ سروسزکومؤثراورپیشہ ورانہ بنایا جا سکے۔
ریلوے کے مسافرٹرین سیکٹرسے 55 ارب روپے کی آمدن ہو رہی ہے، جو ایک مثبت پیش رفت ہے ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو بھی سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی۔
جو ٹیکس دیتا ہے وہ محب وطن ہے اورجو ٹیکس نہیں دیتا وہی اصل چور ہے، وزیراعظم کے وژن کے مطابق یہ وقت پاکستان کی ترقی اورمعیشت کی بحالی کا ہے۔
