راولپنڈی، اڈیالہ جیل میں کل بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کا دن مقرر کردیا گیا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہونگے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کوآرڈی نیٹرسینیٹرعلی ظفرنے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نام ملاقات کے لیے جیل حکام کو ارسال کردیا ہے، اس کے ساتھ ہی وکلاء کی فہرست بھی جیل انتظامیہ کوبھیجی گئی ہے۔
عوامی مفاد کے منصوبوں میں تاخیر کی گنجائش نہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
فہرست میں پارٹی چیئرمین کے قریبی قانونی مشیربیرسٹر گوہرعلی خان، سلمان اکرم راجہ، مشال یوسفزئی، عزیر بھنڈاری اورحسنین سنبل ایڈووکیٹ کے نام شامل ہیں۔
ملاقاتوں کا یہ سلسلہ ہفتہ وارشیڈول کے مطابق ہوگا، جس میں پارٹی رہنما اوروکلاء بانی پی ٹی آئی سے مختلف قانونی اور سیاسی امور پرمشاورت کریں گے۔
