بیجنگ: چین میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ گہرائی 560 کلو میٹر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شٹ ڈاؤن کے دوران فوجی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے پینٹاگون نے 13 کروڑ ڈالرکاعطیہ قبول کرلیا
حکام کے مطابق چین میں آنے والے زلزلے کا مرکز شمالی کوریا کے قریب واقع صوبہ جیلن میں تھا۔
اس سے قبل چین کے شہر تبت میں رواں سال جنوری میں 7.1 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جس سے کئی افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔
