لاہور، آئی جی پنجاب عثمان انور نے واضح کیا ہے کہ سعد رضوی اور انس رضوی اس وقت پولیس کی تحویل میں نہیں ہیں۔
عثمان انورنے کہا کہ دونوں افراد کوان کے ساتھی راستے میں چھڑوا کرلے گئے پولیس نے اس واقعے کی تفصیلات جمع کر لی ہیں اورمعاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرسعد رضوی اورانس رضوی خود کو قانون کے حوالے کرتے ہیں توان کے خلاف کارروائی مکمل طور پر قانون کے مطابق کی جائے گی۔
سعد اور انس رضوی ہمارے پاس نہیں، انہیں ان کے ساتھی چھڑوا کر لے گئے تھے، سیکریٹری ہوم پنجاب
آئی جی پنجاب نے کہا کہ کسی بھی شہری یا سیاسی رہنما کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا، تمام کارروائیاں عدالتی احکامات اور قانونی تقاضوں کے مطابق انجام دی جا رہی ہیں۔
پولیس امن و امان برقرار رکھنے اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔