امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف جلد زمینی کارروائی کا اعلان کر دیا۔
وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ مختلف وجوہات کی بنیاد پر وینزویلا سے خوش نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منشیات اسمگلرز کے خلاف اعلان جنگ کی ضرورت نہیں، امریکا میں منشیات لانے والوں کو ہم مار ڈالیں گے۔ سمندر کے راستے امریکا میں منشیات کا داخلہ روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، وینزویلا کے قریب بی ون بمبار طیاروں سے متعلق رپورٹس غلط ہیں۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کا ایشیائی دورہ، 30 اکتوبرکو جنوبی کوریا میں چینی صدر سے ملاقات ہوگی
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ کولمبیا منشیات کا گڑھ بن چکا ہے اور میکسیکو کو ڈرگ کارٹیل چلا رہے ہیں۔ چین فینٹانائل کی اسمگلنگ کے لیے وینزویلا کو استعمال کر رہا ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی خیال ظاہر کیا کہ چینی صدر کے ساتھ ملاقات کے نتائج مثبت ہوں گے۔
روسی تیل کمپنیوں پر پابندیوں سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ روس کو 6 ماہ بعد پتا چلے گا کہ پابندیوں کے کیا نتائج نکلتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے کے بارے میں کسی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں، اسرائیل کچھ نہیں کرے گا، امن معاہدے سے متعلق اسرائیل بہت اچھا کام کر رہا ہے۔، اسرائیل مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق کوئی اقدام نہیں کرے گا۔
مزید پڑھیں:پاک بھارت جنگ میں7 طیارے گرائے گئے، ٹرمپ نے مودی کو پھر یاد دلا دیا
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں آدھے سے زیادہ قتل غیر قانونی تارکین وطن نے کیے، بائیڈن کیوں چاہتے تھے کہ غیر قانونی تارکین وطن امریکہ آئیں؟ امریکہ میں 25 ملین غیر قانونی تارکین وطن کو کیوں آنے دیا گیا؟۔
