واشنگٹن، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کل ایشیائی ممالک کے دورے پرروانہ ہوں گے، جہاں وہ مختلف ملکوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق دورے کا آغازملائیشیا سے ہوگا، جس کے بعد وہ جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک جائیں گے۔
امریکی صدرمنگل کو جاپانی وزیراعظم سے، بدھ کو جنوبی کوریا کے رہنما سے جبکہ جمعرات 30 اکتوبرکو جنوبی کوریا میں چینی صدر سے ملاقات کریں گے۔
ان ملاقاتوں میں خطے میں سلامتی، تجارتی تعلقات، اورعالمی معاشی استحکام جیسے موضوعات زیرِ بحث آئیں گے۔
امریکی حکام کے مطابق صدرٹرمپ کا یہ دورہ ایشیا میں امریکا کے سفارتی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم سے پولینڈ کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، دوطرفہ تجارت بڑھانے کے عزم کا اظہار
تجزیہ کاروں کے مطابق چین اورجنوبی کوریا کے ساتھ بات چیت خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔
