اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف سے پولینڈ کے نائب وزیراعظم نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دہائیوں پرمحیط دوستانہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، توانائی، تعلیم اورانفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پراتفاق کیا۔

وزیراعظم نے پولینڈ کی صنعتی ترقی، تکنیکی مہارت اوراعلیٰ معیارکی مصنوعات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، انہوں نے پولینڈ کی کمپنیوں کو توانائی، مینوفیکچرنگ اورآئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور یوکرین میں قیام امن کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل پر زور دیا۔

شہبازشریف نے پولینڈ کے وزیراعظم کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی، جسے خوش دلی سے قبول کیا گیا۔
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک
پولینڈ کے نائب وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے اورمشترکہ مفادات کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
