پاکستان نے چین اور امریکا کے درمیان تعمیری کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی۔
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے فیوچر سکیورٹی سمٹ سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان امریکا تعلقات تاریخی طور پر بہترین سطح پر ہیں، پاکستان، چین اور امریکا کے درمیان تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزی پر اسرائیل کی مذمت، عالمی برادری سے اقدام کا مطالبہ
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے جنم لینے والی دہشتگردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہے، پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنے لوگوں کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے بعد پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کیخلاف فرنٹ لائن ریاست ہے، بھارت پہلگام واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے، دنیا 2 جوہری ریاستوں کے درمیان تصادم کی متحمل نہیں ہو سکتی، مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں پائیدار امن کی ضمانت ہے، صدر ٹرمپ کے امن کے فروغ کے تعمیری کردار کے معترف ہیں۔
مزید پڑھیں :امریکا کی بھارت اور چین کو روسی تیل خریدنے سے روکنے کی کوشش
پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے وجودی خطرہ بن چکی ہے، پاکستان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے ساتھ ماحولیاتی چیلنجز پر کام کر رہا ہے۔
