اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کو نان بائیوں سے مذاکرات کرکے نان اور روٹی کی قیمت کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
، جسٹس ارباب محمد طاہر نے وکیل عمر اعجاز گیلانی سے استفسار کیا کہ کیا آج آپ کی ہڑتال ہے؟۔ وکیل نے کہا کہ اسلام آباد میں تو نہیں البتہ پنجاب میں آج ہڑتال ہے۔ پنجاب میں نانبائی ایسوسی ایشن کے خلاف آپریشن کیا گیا تبھی ہڑتال کی کال دی گئی۔
مزید پڑھیں: روٹی اور نان کی قیمتیں مقرر کرنیکا نوٹیفکیشن چیلنج ،نان بائیوں کیخلاف تادیبی کارروائی سے روکدیا گیا
عدالت نے نانبائی ایسوسی ایشن کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم میں آئندہ ہفتے تک توسیع کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نان بائی ایسوسی ایشن سے ملاقات کرکے معاملہ حل کریں۔
بعد ازاں عدالت نے نان اور روٹی کی قیمت کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔
