وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک نجی مال میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق دو افراد نے خاتون کو بلایا اور وہاں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون، جس کی شناخت ’’اے‘‘ کے نام سے ظاہر کی گئی ہے، نے فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن15 پر کال کر کے واقعے کی اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی ڈیوٹی آفیسر اے ایس آئی خالد اورایس ایچ او سلیم رضا موقع پر پہنچے اور دونوں ملزمان (ف ، ج ) اور(ح ا) کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق ملزمان نے خاتون کی ویڈیو بھی بنائی تاکہ بعد میں اسے بلیک میل کیا جا سکے۔
متاثرہ خاتون کوپاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (pims) منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔
دوسری جانب، ملک میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کے واقعات پر انسانی حقوق کی وزارت نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں:شادی کے نام پر لڑ کی سے زیادتی ،چارسدہ کا مشہور ٹک ٹاکر گرفتار
پاکستان میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں 33 فیصد تک غیر معمولی اضافہ
