الیکشن کمیشن(election commission) نے فیصل آباد اور ساہیوال کے 5حلقوں میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔
ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق فیصل آباد اور ساہیوال کے 5 حلقوں میں ضمنی انتخابات 23 نومبر کو ہونگے،این اے 96، این اے 104، این اے 143، پی پی 98 اور پی پی 203 میں پولنگ ہوگی۔
ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی آخری تاریخ 24 اکتوبر مقرر کی گئی ہے،ایپلٹ ٹریبونل اپیلوں پر فیصلہ 31 اکتوبر تک کرے گا،امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو شائع کی جائے گی۔
امیدواروں کی دستبرداری کی آخری تاریخ 3 نومبر مقرر کی گئی ہے،انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی تاریخ 4 نومبر طے کی گئی ۔
الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت شیڈول جاری کیا گیا ہے،الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے تمام ارکان کو آزاد قرار دیدیا
