لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے اساتذہ کی ریشنلائزیشن سے متعلق نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق خواتین اساتذہ کے تبادلوں کے لیے 15 کلومیٹر جبکہ مرد اساتذہ کے لئے 25 کلومیٹر کا فاصلہ مقررکیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق سرپلس اساتذہ کو اسی مقررہ فاصلے کے اندرموجود شارٹیج والے اسکولوں میں تعینات کیا جائے گا جبکہ فاصلہ گوگل میپ کے ذریعے براہِ راست دیکھا جائے گا تاکہ شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیزکونئے قواعد وضوابط سے آگاہ کردیا ہے، ذرائع کے مطابق سرپلس اساتذہ کے تبادلے 21 اکتوبر کے بعد کیے جانے کا امکان ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وفاقی حکومت کی ناقص بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کا حکم
یہ اقدام تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی اور اضافے کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
