عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے تیسری مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت کی۔
علیمہ خان کے علاوہ مقدمے میں نامزد 10 ملزمان عدالت پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کے پانچ گواہان بھی مال مقدمہ سمیت عدالت پیش ہوئے۔
علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری، راولپنڈی پولیس کی ٹیم لاہور روانہ
عدالت نے عدم حاضری پر علیمہ خان اور ان کے ضامن عمر شریف کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کو گرفتار کرکے 22 اکتوبر کو پیش کریں۔
اے ٹی سی نے علیمہ خان کے ضامن کی جائیداد کی دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈی سی راولپنڈی کو ہدایات جاری کر دیں۔
پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو حفاظتی ضمانت دے دی
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ دانستہ طور پر عدالت پیش نہیں ہو رہی ہیں، ملزمہ اپنے رویہ کی وجہ سے عدالتی کارروائی میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہیں۔
