منیلا، فلپائن کے ساحلی علاقوں سے سمندری طوفان ٹکرا گیا جس کے باعث تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا۔
مقامی حکام کے مطابق طوفان کی شدت کے پیشِ نظر تقریباً 27 ہزارافراد کو متاثرہ ساحلی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردارکیا ہے کہ سمندرمیں لہریں 6 فٹ تک بلند ہو سکتی ہیں جبکہ کئی علاقوں میں سیلاب کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔
طوفان کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد پروازیں اور کشتیوں کی آمد و رفت بھی معطل کر دی گئی ہے۔
ڈھاکا ایئرپورٹ کے کارگو سیکشن میں خوفناک آگ، پروازوں کی آمد و رفت معطل
ایمرجنسی ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو ساحلی پٹی سے دوررہنے کی ہدایت کی گئی ہے، حکومتی اداروں نے ریلیف کی سرگرمیوں کے لیے متاثرہ علاقوں میں امدادی کیمپ قائم کر دیے ہیں۔
