ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026، نیپال اور عمان نے کوالیفائی کرلیا

nepal qualifies for T20 world cup 2026

ایشیا ایسٹ پیسیفک ریجنل کوالیفائرز میں شاندار کارکردگی کے بعد نیپال اور عمان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس ریجن سے ایک تیسری ٹیم بھی ورلڈ کپ میں جگہ بنائے گی، جس کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے۔

یو اے ای کے اب تک چار پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

یو اے ای کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک رسائی کے لیے اپنا آخری میچ جاپان کے خلاف جیتنا ہوگا، جو کہ نسبتاً کمزور ٹیم سمجھی جا رہی ہے۔

اگر یو اے ای کامیاب رہا تو وہ بھی اگلے سال ہونے والے ورلڈکپ کا حصہ بن جائے گا۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی میزبانی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کریں گے، اور اب تک کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکا، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، کینیڈا، اٹلی، نیدرلینڈز، نمیبیا، زمبابوے، نیپال اور عمان شامل ہیں۔

یو اے ای کی ممکنہ کامیابی اس فہرست میں ایک اور ایشیائی ٹیم کا اضافہ کر سکتی ہے۔

بقیہ میچز

16 اکتوبر، 14:30: متحدہ عرب امارات بمقابلہ جاپان
16 اکتوبر، 19:00: قطر بمقابلہ ساموآ
17 اکتوبر، 10:00: جاپان بمقابلہ عمان
17 اکتوبر، 14:30: ساموا بمقابلہ نیپال


متعلقہ خبریں
WhatsApp