سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور آج بھی نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز فی اونس سونا 58 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 198 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹوں میں بھی نمایاں رہے، جہاں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 800 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 40 ہزار 900 روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونا 4 ہزار 972 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 78 ہزار روپے کا ہوگیا۔
ملک میں سونے کی قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی

