چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول کا ہم نیوز کو خصوصی انٹرویو آج

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول کا ہم نیوز کو خصوصی انٹرویو آج | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ہم نیوز کو خصوصی انٹرویو آج رات آٹھ بجے بڑی بات اسپیشل میں نشر کیا جائے گا جو دس بجے نشرر مکرر کیا جائے گا۔

بلاول نے اپنے انٹرویو میں جہاں پارٹی کو درپیش حقیقی مشکلات کا ذکر کیا ہے وہیں ان سے نکلنے کے لیے اختیار کردہ حکمت عملی پر بھی روشنی ڈالی ہے۔

پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم کے لیے میدان میں اترنے والے بلاول کو انٹرویو کے درمیان سخت سوالوں کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے ماضی اور مستقبل کی سیاست کے متعلق بھی جوابات دیے۔

بلاول نے ہم نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے والد اور پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری کے متعلق کرپشن کے الزامات پر بھی تبصرہ کیا۔

29 سالہ بلاول اپنی والدہ، سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد سیاسی میدان میں اترے ہیں۔ تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑے بلاول نے بیرون ملک تعلیم حاصل کی اور اپنی زندگی کا بیشتر عرصہ پاکستان سے باہر ہی گزارا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات کے میزبان عادل شاہزیب بلاول بھٹو زرداری کے انٹرویو کے دوران
ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات کے میزبان عادل شاہزیب بلاول بھٹو زرداری کے انٹرویو کے دوران

2007 کے بعد سے اپنی پارٹی کی سربراہی کرنے والے بلاول عام انتخابات 2018 میں کامیابی کی صورت میں پیپلزپارٹی کی جانب سے وزارت عظمی کے امیدوار ہو سکتے ہیں۔

ہم نیوز کے حالات حاضرہ پر مبنی پروگرام بڑی بات کے میزبان عادل شاہزیب کو دیا گیا انٹرویو ویب سائٹ کے علاوہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر پر لائیو نشر کیا جائے گا۔ بلاول کے انٹرویو سے متعلق تفصیلات #BilawalInterview کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں