نوبیل امن انعام کا فیصلہ الفریڈ نوبیل کے نظریات اور وصیت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، چیئرمین کمیٹی

Yourgan

چیئرمین نوبیل کمیٹی یورگن واٹنے نے کہا کہ نوبیل امن انعام کا فیصلہ الفریڈ نوبیل کے نظریات اور وصیت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چیئرمین نوبیل کمیٹی یورگن واٹنے کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام نہ دینے سے متعلق بیان سامنے آ گیا۔

یورگن واٹنے سے سوال پوچھا گیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی بات خود کو نوبیل انعام کا حق دار قرار دیتے رہے اور نہ ملنے کو توہین کہا۔

جس پر یورگن واٹنے نے کہا کہ نوبیل امن انعام دینے کی طویل تاریخ میں کمیٹی نے مختلف مہمات دیکھی ہیں۔ اور کمیٹی کو ہر سال ہزاروں خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن میں لوگ امن پر اپنی رائے دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرپٹو مارکیٹ میں بڑا جھٹکا، 24 گھنٹوں میں 19 ارب ڈالر کا نقصان

انہوں نے کہا کہ نوبیل کمیٹی ایک ایسے کمرے میں بیٹھتی ہے جس کی دیواروں پر تمام سابق انعام یافتہ لوگوں کی تصویریں آویزاں ہیں۔ جو جرات اور دیانتداری کی علامت ہے۔ بس اسی جذبے کے تحت فیصلہ الفریڈ نوبیل کے نظریات اور وصیت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp