فلپائن کے مختلف علاقوں میں پھرزلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر6 ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کا مرکزفلپائن کے جنوبی ساحلی علاقے کے قریب بتایا جا رہا ہے جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 40 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں ہل گئیں اورلوگ گھروں، دفاتراورمارکیٹوں سے باہرنکل آئے۔
ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ حکام نے ریسکیو ٹیموں کوالرٹ کردیا ہے، ماہرین زلزلے کے بعد آفٹرشاکس کا خدشہ ظاہرکررہے ہیں، فلپائن کا شمارزلزلوں کے حوالے سے دنیا کے حساس ترین خطوں میں ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ یکم اکتوبرکوفلپائن میں زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمین بوس جبکہ 70 سے زائد ہلاکتیں ہوئی تھیں، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 6.9 شدت کا زلزلہ تھا اورگہرائی 10 کلو میٹر جبکہ مرکزبوگوشہرکے شمال مشرق میں 17 کلو میٹرکے فاصلے پرتھا۔

