جوہور بارو، سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
قومی ٹیم نے میزبان ملائیشیا کو 2 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ انداز میں واپسی کی۔
میچ میں نوجوان کھلاڑی سفیان خان نے شاندار ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے تین گول اسکورکیے اوربہترین کارکردگی پرمیچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔
ندیم خان نے دو جبکہ حمزہ فیاض اورحنان شاہد نے ایک ایک گول داغا، قومی ٹیم نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اورمیزبان ٹیم کوسنبھلنے کا موقع نہ دیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں نئی کنڈیشن ہوں گی، شان مسعود
اس فتح کے ساتھ پاکستان نے پوائنٹس ٹیبل پراپنی پوزیشن بہتربنالی اورسیمی فائنل مرحلے کی امیدیں تازہ کرلیں۔

