امریکی ریاست ٹینیسی میں اسلحہ تیار کرنے والے فوجی پلانٹ میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق دھماکے کے بعد پلانٹ کے مختلف حصوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث امدادی کارروائیاں متاثر ہوئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں جبکہ مسلسل ہونے والے ثانوی دھماکوں نے ریسکیو ٹیموں کو پلانٹ کے اندر داخل ہونے سے روکے رکھا۔
مقامی حکام کے مطابق فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی ٹیمیں آگ پرقابو پانے اور پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں، علاقے کو مکمل طور پرسیل کر دیا گیا ہے اورشہریوں کو دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے کے قریب “ایکوریٹ انرجیٹک سسٹمز” نامی پلانٹ میں پیش آیا جو فوجی، فضائیہ اور تجارتی مقاصد کے لیے بارودی مواد تیار کرتا ہے۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار انتقال کر گئے
واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پلانٹ میں شفٹ کی تبدیلی جاری تھی، جس کے باعث فیکٹری میں کام کرنے والوں کی درست تعداد کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

