انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر بند، اسٹیٹ بینک

dollars

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پرامریکی ڈالرکی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کے روزڈالر 3 پیسے سستا ہوکر281 روپے 17 پیسوں کی سطح پر بند ہوا گزشتہ روزڈالر 281 روپے 20 پیسوں پربند ہوا تھا۔

کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اوردرآمدی دباؤ میں کمی کے باعث روپے کی قدرمیں استحکام دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی میں تسلسل اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی نے روپے کو سہارا دیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدرمیں معمولی کمی دیکھی گئی، جہاں ڈالرچند پیسے کم ہوکر282 روپے 50 پیسوں پرفروخت ہوا۔

سونا 4ہزار578روپےسستا،فی تولہ4لاکھ 20ہزار600روپےکا ہوگیا

مالی ماہرین کے مطابق اگرموجودہ رجحان برقراررہا تو آنے والے دنوں میں روپے کی قدرمزید مستحکم ہونے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp