فلپائن کے شمالی پہاڑی شہر باگیو میں درمیانے درجے کا زلزلہ آیا ہے، جس سے خوفزدہ ہو کر لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے جبکہ علاقے میں اسکول بھی بند کر دیے گئے۔
زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے آیا اور اس کا مرکز باگیو کے قریب واقع علاقے ‘پوگو’ میں تھا۔
زلزلے کی شدت شروع میں 4.8 بتائی گئی، لیکن بعد میں محکمہ ارضیات نے اسے 4.4 قرار دیا۔ حکام کے مطابق زلزلے کے بعد نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
فلپائن کے بعد اس کے جنوب مغرب میں واقع چین میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ سیچوان کے علاقے میں آنے والے اس زلزلے کی شدت 5.5 جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
A magnitude 5.4 earthquake took place in the Western Sichuan, China at 05:17 UTC (8 minutes ago). The depth was 10km and was reported by GFZ. #earthquake #earthquakes #Daocheng #China pic.twitter.com/uB07DSDeK8
— Earthquake Alerts (@QuakeAlerts) October 9, 2025
فلپائن کے باگیو شہر کی آبادی تقریباً 3 لاکھ 66 ہزار ہے۔ شہر کے دفاتر اور اسپتالوں سے سینکڑوں افراد باہر نکل آئے۔ باگیو سٹی ہیلتھ آفس کے منتظم رالف کابیواگ نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم عمارت کا معائنہ کر رہے ہیں تاکہ پتا چل سکے کہ کہیں کوئی نقصان تو نہیں ہوا۔
افغانستان ایک اور زلزلے سے لرز اٹھا ، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
باگیو کے میئر بینجامن ماگالونگ نے شہر کے تمام پرائمری اور ہائی اسکول بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
فلپائن محکمہ زلزلہ نے بتایا کہ وہ نقصان کی توقع کر رہے تھے، تاہم زلزلہ کم شدت کا تھا لیکن زیرِ زمین کم گہرائی کے باعث جھٹکے زیادہ محسوس کیے گئے۔
واضح رہے کہ باگیو شہر ایک پہاڑی سلسلے پر واقع ہے اور یہ علاقہ ماضی میں بھی زلزلے سے متاثر ہو چکا ہے۔ جولائی 1990 میں یہاں 7.8 شدت کے زلزلے میں تقریباً 1600 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
زلزلے فلپائن میں عام ہیں، کیونکہ یہ ملک ‘رِنگ آف فائر’ پر واقع ہے، جہاں زلزلے اور آتش فشاں سرگرمیاں اکثر ہوتی رہتی ہیں۔
پاکستان میں خطرناک سیلابوں سے17 ہزارہلاکتیں،70 ارب ڈالرکا نقصان
دوسری جانب فلپائن کی حکومت کے مطابق ملک کے وسطی علاقے سیبو میں 10 روز پہلے آنے والے شدید زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 74 ہو گئی ہے۔ دو مزید ہلاکتیں میڈی لین اور تابوگون علاقوں میں رپورٹ ہوئیں۔
حکام کے مطابق اس زلزلے میں 72,000 سے زائد گھر تباہ یا متاثر ہوئے اور 1,058 افراد زخمی ہوئے۔

