اورکزئی میں جھڑپ ، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید ، 19 خارجی ہلاک

Orakzai operation

اورکزئی میں آپریشن کے دوران 19 خارجی ہلاک کر دیئے ، جھڑپ میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 جوان بھی شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اورکرزئی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ۔ جس کے نتیجے میں 11 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے جبکہ لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف سمیت 11 جوان شہید ہو گئے۔

راولپنڈی میں پولیس مقابلہ، تین دہشتگرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

آئی ایس پی آر کے مطابق 33 سالہ سیکنڈ ان کمانڈ میجر طیب راحت بھی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے ، ہلاک بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، شہداء کی قربانیاں ملک میں امن و استحکام کی ضمانت ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp