اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا سے حراست میں لیے چار اطالوی کارکنوں کو ملک بدر کر دیا۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے جانے والے دیگر کارکنان کو ملک بدر کرنے کے لیے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
اسرائیل نے دو دن قبل غزہ امداد لے جانے والی صمود فلوٹیلا کی 40 کشتیوں پر قبضہ کیا کرکے سابق سینیٹر مشتاق احمد اور گریٹا تھنبرگ سمیت 470 کارکنوں کو حراست میں لیا تھا۔
گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار 450 کارکنوں کو یورپ ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ
علاوہ ازیں آج اسرائیلی فوج نے غزہ کی جانب رواں گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل آخری امدادی کشتی کو بھی قبضے میں لے لیا ہے ، میری نیٹ نامی کشتی غزہ سے 80 کلو میٹر دور تھی کہ اسرائیل نے دھاوا بولا جس کے بعد امدادی کشتی کی لائیو اسٹریم بھی بند ہو گئی۔
اس واقعے پر یورپ کے کئی شہروں کے ساتھ کراچی، بوینس آئرز اور میکسیکو سٹی میں بھی فلسطینی حمایت میں احتجاج ہوا۔ اٹلی میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے آج ہڑتال بھی کر رکھی ہے۔
