نیپال (nepal)نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دیکر 3 میچز کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 100 رنز بھی نہ بنا سکی اور 17.1 اووز میں پوری ٹیم 83 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔
ویسٹ انڈین بیٹر جیسن ہولڈر 21رنز کے ساتھ نمایاں رہے،اکیم نے 17 اور عامر نے 16رنز بنائے،ویسٹ انڈیز کے 8کھلاڑی ڈبل فگر تک نہ پہنچ پائے،نیپال کے بالر عادل عامر نے 4وکٹیں حاصل کیں۔
تاریخی کامیابی کے بعد نیپال کے شائقین نے اسٹیڈیم میں اور اپنے ملک میں بھرپور جشن منایا۔ سوشل میڈیا پر بھی نیپالی ٹیم کو مبارکبادوں کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔
کپل دیو کا پاک بھارت تنازع کو بات چیت سے حل کرنے کا مشورہ
یاد رہے کہ نیپال کو 2018 میں آئی سی سی نے ون ڈے انٹرنیشنل کا درجہ دیا تھا، جب کہ ٹیم نے 2014 اور 2024 میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی شرکت کی۔ 2024 کے ورلڈ کپ میں نیپال نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار مقابلہ کیا تھا۔
