امریکی افواج نے ایران کے خلاف تازہ بڑے حملوں کی کارروائی مکمل کرلی،ایران کی اہم تنصیبات پر امریکی جنگی طیاروں، ڈرونز اور جنگی بحری جہازوں نے حملے کیے۔
سینٹ کام کے مطابق امریکی افواج نے ایران کے خلاف مسلسل چھٹی رات حملے کئے جو امریکی وقت کے مطابق دوپہر2بجے شروع ہوئے۔حملوں کامقصدایران کی فوجی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے۔
آبنائے ہرمز کشیدگی، امریکا نے ایران پر معاہدہ توڑنے کا الزام عائد کر دیا
ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق صوبہ ہرمزگان میں بندر خمیر پل پر امریکی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 7 ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق کیہوارستان پل اور بندر عباس کے ایک رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بندرعباس میں پل پر اس وقت حملہ کیا گیا جب گاڑیاں اور شہری اس پر سے گزر رہے تھے۔حملے کے بعد پل سے آگ کے شعلے بلند ہوتے نظرآئے اور پل مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے، جنہیں امدادی اور طبی عملہ علاج فراہم کر رہا ہے۔
امریکا اورایران کے ایک دوسرے پر حملے، عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا
ایرانی میڈیا کی جانب سے یہ بھی تصدیق کی گئی ہے کہ امریکا کے تازہ حملوں میں جنوبی ایران کے پانچ پلوں کو نشانہ بنایا گیا،امریکی میزائلوں نے بوشہر میں فضائی اور بحری فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا۔کویت سے ایران کی جانب زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے گئے۔
بندر عباس میں ریلوے سب اسٹیشن پر امریکی حملے میں 2 افراد زخمی ہوئے،امریکی حملوں میں جنوب مشرقی ایران کا ایرانشہر ہوائی اڈہ بھی نشانہ بنا۔
